معروف فنکار و اداکار اور میزبان معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس ہو گئے

معروف فنکار و اداکار اور میزبان معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس ہو گئے

کراچی: معروف فنکار مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی آج (پیر) تیرہویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ چوبیس دسمبر انیس سو پچاس میں کراچی میں پیدا ہوئے۔

معین اختر نے چھ ستمبر انیس سو چھیاسٹھ کو ٹیلی ویژن پر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے ٹیلی ویژن سٹیج شوز ڈراموں فلموں اور ٹاک شوز میں مقبول کردار ادا کئے۔

ان کے بہترین ڈراموں میں عید ٹرین سٹوڈیو ڈھائی بکرا قسطوں پر ففٹی ففٹی لوز ٹاک شامل ہیں۔وہ انگریزی اردو بنگالی سندھی پنجابی میمن پشتو اور گجراتی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔

معین اختر کو ان کی شاندار کارکردگی پر 1996ء میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 2011ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وہ 2011 ءمیں آج کے روز کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

مصنف کے بارے میں