ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ چُن لی، ہوم گراؤنڈ پر کم بیک کی امید

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ چُن لی، ہوم گراؤنڈ پر کم بیک کی امید

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ مقابلہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جہاں شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز میچ کی توقع ہے۔

ملتان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی ایک بار پھر شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم مسلسل تین میچز میں شکست کے بعد آج کے میچ کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے پُرعزم ہے، خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ پر، جہاں کراؤڈ کا حوصلہ ان کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں تاحال مضبوط فارم میں نظر آ رہی ہے اور آج کے میچ میں بھی ان کی بولنگ لائن اپ سب کی توجہ کا مرکز ہو گی۔