تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم جلا وطنی کے بعد جیل منتقل

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم جلا وطنی کے بعد جیل منتقل

بنکاک: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو جلاوطنی کے بعد  جیل منتقل کردیاگیا ہے۔  تھائی لینڈ کےسابق وزیراعظم تھاکسن شیناواتر کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے

مقامی میڈیا کے مطابق تھاکسن شیناواترا ایک معاہدے کے تحت واپس آئے ہیں اور جیل میں مختصر مدت ہی رہیں گے۔وہ اپنے ذاتی جیٹ پر آبائی ملک پہنچے۔  سابق وزیر اعظم کی بہن ینگ لک نےروانگی کے وقت کی تصاویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کیں جن میں شیناواترا نے روانگی سے قبل اپنی بہن ینگ لک کو گلے لگایا۔

ینگ لک بھی خود ساختہ جلاوطنی کی وجہ سے سنگارپورمیں ہیں۔ تھاکسن اور ان کی حمایت یافتہ جماعتوں نے برسوں تک فوج کے ساتھ جدوجہد کی۔ انہوں نے 15 سال قبل تھائی لینڈ چھوڑ دیا تھا، 2006 کی بغاوت کے چند سال بعد جس نے وزیر اعظم کے طور پر ان کی دوسری مدت کو مختصر کر دیا گیا تھااور برسوں کی ہلچل کو جنم دیا۔ ان پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے، جنہیں انہوں نے جلاوطنی کے دوران، سیاسی طور پر محرک قرار دے کر مسترد کر دیا، اور غیر حاضری میں ان پر مقدمہ چلا اور سزا سنائی گئی۔

تھاکسن کی بہن ینگ لک شیناواترا کی سربراہی میں فیو تھائی حکومت کو 2014 میں اس وقت کے آرمی چیف پریوتھ چان اوچا نے معزول کر دیا تھا، جو اب سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم ہیں۔

مصنف کے بارے میں