ڈی جی آئی ایس پی آررات گئے سٹریٹ کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے بیچ پہنچ گئے،ویڈیو وائرل

ڈی جی آئی ایس پی آررات گئے سٹریٹ کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے بیچ پہنچ گئے،ویڈیو وائرل
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

کراچی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور گزشتہ شب کراچی میں سٹریٹ کرکٹرز کے درمیان پہنچ گئے جبکہ عوام کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان،حکومت اور عوام نے ملکر دہشتگردوں کی کمر توڑ ی ہے اور پورے ملک میں امن بحال ہوچکا ہے تاہم دہشتگرد پھر بھی اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے باز نہیں آتے اور پاکستان کا امن برباد کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

تاہم گزشتہ شب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ملک دشمنوں کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی افواج اور عوام کسی بھی خطرے اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والوں قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے اور بن ہوئے ہیں۔

3faea67c6a0f3c4583c1065ef6d785b8


دہشتگردی ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ نے شہر قائد کی روشنیاں بھی چھین لی تھی مگر اب وہاں بھی زندگی کا پہیہ زور و شور سے رواں دواں ہے اور اس شہر کی روشنیاں ایک مرتبہ پھر واپس آچکی ہی۔گزشتہ رات کراچی کی ایک سڑک پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف نوجوان اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جبکہ میجر جنرل آصف غفور بغیر سکیورٹی کے وہاں پہنچ گئے اور نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔


نوجوان کرکٹر ڈی جی آئی ایس پی آر کو اپنے بیچ پاکر خوش ہوئے اور انہوں نے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ موقع کا فائد اٹھاتے ہوئے خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔جب کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور عوام کی جانب سے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے۔

97c19fc3a84b6e51b960742597e8586a


پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس عمل کی سراہتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ”کراچی کے رنگ واپس آچکے ہیں،کراچی کے لڑکے رات گئے سڑک پر کرکٹ کھیل کر انجوائے کررہے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے موقع کو مس کررہا ہوں کیونکہ میں اس وقت ترکی میں موجود ہوں“۔بوم بوم نے امن کی بحالی پر بہادر سکیورٹی فورسز کابھی شکریہ اداکیا۔

a75711f28c22b34db93354690f723f38