سرکاری سکیم پر حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، اسپانسر شپ اسکیم کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ

سرکاری سکیم پر حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، اسپانسر شپ اسکیم کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔

ذرائع کے مطابق ریگولر  کوٹے سے زائد درخواستیں ملنے پر ریگولر حج اسکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولر اسکیم کے تحت خوش نصیب عازمین حج کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت 63 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

وزارت حج کے ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 31 سو 61 درخواستیں موصول ہوسکی ہیں، 21 ہزار 839 درخواستیں مزید وصول کی جائیں گی۔

مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس توسیع کا اعلان آج متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں