حضرت لعل شہباز کی درگاہ سے کروڑوں مالیت کا سونا چوری کرنے والے منیجر نے اعتراف جرم کرلیا

حضرت لعل شہباز کی درگاہ سے کروڑوں مالیت کا سونا چوری کرنے والے منیجر نے اعتراف جرم کرلیا

سیہون : حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد منیجر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اوقاف عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ اوقاف کے مطابق  لعل شہباز قلندر درگاہ سے 1 ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72863 روپے کا سونا چوری کیا گیا۔

وزیر اوقاف عمر سومرو نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے سامنے منیجر زبیر بلوچ نے چوری کا جرم قبول کر لیا، اس کو معطل کر کے مقدمہ درج اور کیس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا۔

عمر سومرو نے بتایا کہ قلندر لعل شہباز کے منیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی روکنے کے احکامات دیے، اینٹی کرپشن زبیر بلوچ سے چوری کیا گیا سونا فوری وصول کرے۔ تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں