عمران خان نے ضمانت کا غلط استعمال کیا تو ٹرائل کورٹ منسوخ کرسکتی ہے: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ 

عمران خان نے ضمانت کا غلط استعمال کیا تو ٹرائل کورٹ منسوخ کرسکتی ہے: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ 

اسلام آباد : سپریم کورٹ سےبانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا  تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ  کا تحریر کردہ فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہاگیاہے کہ  سابق پی ٹی آئی چیئرمین نے دوسرے ملک کے فائدے کےلیے سائفر کو پبلک کیا ایسے شواہد نہیں ہیں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5(3) بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد نہیں۔

 
حکم میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں دی گئی آبزویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی اور بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ اسے منسوخ کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔