چینی کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، شہری فی کلو 100 روپے میں خریدنے پر مجبور

Sugar prices rise again, forcing citizens to buy at Rs 100 per kg
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور کے شہری فی کلو چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا، حیدر آباد اور سکھر میں چینی 92 روپے تک کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ فیصل آباد 94 اور بنوں میں فی کلو چینی کی قیمت 93 روپے تک ہے۔

ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں بھی چینی 95 روپے کلو تک میں فروخت ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے میں چینی 4 روپے جبکہ لاہور میں 5 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی۔