انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر بڑھ گئی

کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے160.60روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے بڑھ کر160.90روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.80روپے سے بڑھ کر194.50 روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔