الیکشن کمیشن کا غیر حاضر  پولنگ عملے کا نوٹس، سخت انضباطی کارروائی کا حکم

الیکشن کمیشن کا غیر حاضر  پولنگ عملے کا نوٹس، سخت انضباطی کارروائی کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے غیر حاضر  پولنگ عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر حاضر عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے جبکہ اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں