موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 13 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 13 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا
سورس: file

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاقے صدر میں قائم ٹائم سینٹر میں لگنے والی آگ پر 13گھنٹے بعد  قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق پلازہ میں بیشتر دکانیں موبائل اسیسریز کی ہیں، آگ پر قابو پایا جاتا تھا کہ موبائل بیٹریز پھٹنے سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی تھی جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیوں اور 130 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوائی گئیں۔

پلازہ کے مالک کے مطابق پلازہ میں سب کچھ خاکستر ہوچکا ،آتشزدگی سے ڈیڑھ ارب روپے تک کا نقصان ہوچکا ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام نے شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کو بھی خالی کرالیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹائم سینٹر میں 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 موبائل کی دکانیں موجود ہیں۔  

مصنف کے بارے میں