پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور ، ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی گئیں: پی بی اے

 پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور ، ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی گئیں: پی بی اے
سورس: File

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا۔   پاکستان براڈکاسٹرز  ایسوسی ایشن نے  پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءمیں ترامیم کے حوالے سے  کہا ہے کہ پیمرا ایکٹ میں زیادہ تر ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی گئیں۔ الیکٹرانک انڈسٹری کی بقاءاور جعلی خبروں کے عنصر سے نمٹنے کے لئے کچھ ترامیم انتہائی ضروری تھیں۔

 پاکستان براڈکاسٹرز  ایسوسی ایشن نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءمیں ترامیم کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ  یہ ترامیم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری تھیں کہ ملازمین کو ان کے جائز واجبات وقت پر اور ملکی قوانین کے مطابق ادا کئے جائیں۔الیکٹرانک انڈسٹری کی بقاءاور جعلی خبروں کے عنصر سے نمٹنے کے لئے کچھ ترامیم انتہائی ضروری تھیں۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے پر وفاقی وزیر اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں