لاپتہ آبدوز : آکسیجن ختم ہونے میں صرف 6 گھنٹے باقی

لاپتہ آبدوز : آکسیجن ختم ہونے میں صرف 6 گھنٹے باقی
سورس: File

کیلیفورنیا: بحر اوقیانوس میں لاپتہ سیاح آبدوز ٹائٹن کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن اس کے شروع ہونے کے بعد سے ہی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے میں 6 گھنٹے باقی ہیں جس کی وجہ سے جہاز میں سوار افراد اور آبدوز کی تلاش میں بہت کم وقت بچا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان نے کہا  کہ دوسرے روز بھی سمندر کی تہہ سے آوازیں سنی گئی ہیں اور لاپتہ ٹائٹن میں سوار 5 افراد کے زندہ بچ جانے کی امید ہے لیکن آکسیجن ختم ہونا کا وقت مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

 کپتان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دائرہ کار میں وقت ختم ہونے کے ساتھ ٹائٹن عملے کو بحفاظت واپس لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے لاپتہ آبدوز میں پانچ افراد سوار ہیں، جن میں ممتاز پاکستانی تاجر شہزاد داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد شامل ہیں، جو 18 جون کو کینیڈا کے شہر نیو فاؤنڈ لینڈ سے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں