ملک کے 5 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 5 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک کے 5 اضلاع میں  پولیو وائرس کی تصدیق  ہوگئی ہے۔ وزارت صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ان نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔رواں سال اب تک ملک میں 2 پولیو کیسز اور 71 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر کے 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق 21 فروری سے 27 فروری کے درمیان کوئٹہ، چمن، اور پشاور سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے 2،2 نمونوں اور کراچی کے ضلع کورنگی، ضلع جنوبی اور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے لیے گئے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

مصنف کے بارے میں