آئرلینڈ نے اسپین اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

آئرلینڈ نے اسپین اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

لندن: ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔

 آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے اعلان کیا کہ آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ یہ اقدام اسپین اور ناروے کے ساتھ مشترکہ ہے۔ 

 ہیریس نے اسپین اور ناروے کے ساتھ مل کر اس اقدام کو ”آئرلینڈ اور فلسطین کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازعہ کو دو ریاستی حل کے ذریعے حل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ حکومت نے کہا کہ آئرش فیصلہ باضابطہ طور پر 28 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ کئی دیگر یورپی ممالک نے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں