’یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فٹ ہوجاتی ہیں‘،وہاج  یمنٰی کےخلاف کمنٹ  کا برا مان گئے

’یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فٹ ہوجاتی ہیں‘،وہاج  یمنٰی کےخلاف کمنٹ  کا برا مان گئے

کراچی : اداکار  وماڈل وہاج علی ساتھی اداکارہ یمنی زیدی سے متعلق پوسٹ کا برا مان  گئے۔ایک پرستار نے  یمنی کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ  یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فٹ ہوجاتی ہیں ، اس پر وہاج برا مان گئے اور ا نہوں نے  اس پوسٹ کو ہٹانے کی درخواست کردی۔

انسٹاگرام پر وہاج علی کے فین پیج نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں یمنیٰ زیدی کو ہمایوں سعید، وہاج علی، فیروز خان اور اذان سمیع خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ یمنیٰ زیدی ان چاروں اداکاروں کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے مقبول ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔

وہاج علی کو پوسٹ پر یمنی کے خلاف کمنٹ پسند نہیں آیا  اور فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کردی۔انہوں نے کمنٹ سیکشن میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں، خاندان والوں کا احترام کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں