اقوام متحدہ کے وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، رؤف حسن کی عیادت

 اقوام متحدہ کے وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، رؤف حسن کی عیادت

 اسلام آباد: اقوام متحدہ کے وفد نے گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی ہے۔

 اقوام متحدہ کا پانچ رکنی وفد رؤف حسن سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں قائم مرکزی سیکریٹ پہنچا جہاں وفد نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی خیریت دریافت کی۔

  یو این وفد میں تین لوگ نیویارک اور دو اسلام آباد آفس سے تھے۔ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سیکرٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

مصنف کے بارے میں