'افواہیں سچ ثابت ہوئیں‘،سوناکشی سنہا پیا دیس جانے کے لیے تیار،شادی کی تاریخ سامنے آگئی

 'افواہیں سچ ثابت ہوئیں‘،سوناکشی سنہا پیا دیس جانے کے لیے تیار،شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی پیا دیس جانے   کی تیاری کرنے لگیں،رپورٹس کے مطابق  ان کی شادی کی باقاعدہ تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق  کہاجارہا ہے کہ      23  جون کو اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ  شادی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس کے انتظامات تقریبا مکمل ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی، دوسری جانب شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر درج ہے کہ 'افواہیں سچ ثابت ہوئیں‘۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ویب سیریز ہیرامنڈی کی تمام کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور  اداکار ظہیر کے تعلقات کے حوالے سے کئی عرصے  سے چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم عوامی سطح پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال ایک دوسرے کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے قریب تعلقات تو پارٹیوں میں ایک ساتھ شرکت  کی وجہ سے کنفرم ہیں اس کے علاوہ ان کی پوسٹس بھی ایک دوسرے کی قربت کو ظاہر کرتی ہیں لیکن تاحال دونوں  کی طرف سے شاد ی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔ سوناکشی کی  ویب سیریز ہیرا منڈی کو کافی سراہاگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں