پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

ہیڈنگلے:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے ہیڈنگلی میں ہونیوالا میچ بغیر ٹاس کے ختم ہواہے۔چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں ہوگا، چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، برطانیہ اور پاکستان میں 29 بار آمنا سامنا ہوا، 19 میں انگلش ٹیم فاتح رہی، گرین شرٹس نے صرف 9 میچز میں فتح سمیٹی، ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔


پاکستان نے انگلش ٹیم کیخلاف انگلینڈ میں 12 ٹی 20 میچز کھیلے اور صرف 4 میں کامیابی سمیٹی، نیوٹرل وینیو پر دونوں ٹیموں میں 10 بار ٹاکرا ہوا، انگلینڈ 8 بار کامیاب رہا، پاکستان صرف 2 میچ جیت سکا۔

مصنف کے بارے میں