پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنیکا فیصلہ

Pakistan,Punjab Government,Shahbaz sharif, Jail, Hamza shahbaz
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: شہباز شریف کی والدہ اور حمزہ شہباز کی دادی کے انتقال پر پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کیا جائے گا کیونکہ یہ ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے باضابطہ طور پر درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ عطا تارڑ اور شریف فیملی کے عزیز و اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ہم سب ان کے غم میں برابر شریک ہیں 

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز اس وقت لاہور کی جیل میں قید ہیں۔