کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پر نہیں ہوئی : مراد علی شاہ

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پر نہیں ہوئی : مراد علی شاہ


کراچی: وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ  نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پرہوئی،یہ بیانات دیئے گئے تاکہ سیاسی رابطے ٹوٹ جائے، 48گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے، صورتحال مشکل تھی، مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاں گا۔


تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس  میںوزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اراکین کے سامنے پھٹ پڑے اور کہا جب سے پی ٹی آئی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے کام کرنے نہیں دیا جارہا، جان بوجھ کر کر صوبائی حکومت کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں ہوتی ہیں۔


مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے پیسے مانگتے ہیں تو نیب کے سمن آجاتے ہیں، اسکیمیں ہم بناتے ہیں،اعلان کرنے وزیر اعظم پہنچ جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم اتحاد سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔یہ بھی خبریں پھیلائیں گئی گرفتاری میرے حکامات پرہوئی،یہ بیانات دیئے گئے تاکہ سیاسی رابطے ٹوٹ جائے۔


انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواستیں آئی تو پریشان ہوگیا کہ اب کیا ہوگا لیکن آرمی چیف اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کوششوں سے ماحول بہتر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی وفاقی حکومت نیایسا سلوک نہیں کیا ، 48گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے،صورتحال مشکل تھی، مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعیکی تہہ تک جائوں گا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ورزاکمیٹی سے متعلق اراکین سے رائے طلب کرلی۔