جلسے میں کوئی ریاستی عمل دخل نہیں تھا، شرکت کیلئے نہ کسی نے موٹر سائیکل مانگی نہ لی ہے: رانا ثناءاللہ

جلسے میں کوئی ریاستی عمل دخل نہیں تھا، شرکت کیلئے نہ کسی نے موٹر سائیکل مانگی نہ لی ہے: رانا ثناءاللہ
سورس: File

کراچی: سابق وفاقی وزیرداخلہ و مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جلسے میں کوئی ریاستی عمل دخل نہیں تھا، جلسے کا انتظام مکمل طور پر ن لیگ کے لیڈرز اور کارکنوں نے کیا۔   جلسہ میں شرکت کیلئے نہ کسی نے موٹر سائیکل مانگی نہ لی ہے۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ارہنما و سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا جلسہ ہماری توقعات کے مطابق انتہائی کامیاب رہا، ملک کے جن علاقوں سے ایک وفد کا آنا مشکل ہوتا تھا وہاں سے لوگ بڑے بڑے قافلوں کے ساتھ یہاں پہنچے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مینار پاکستان میں آج ملک کے ہر علاقے کی نمائندگی تھی، پنجاب کے ہر شہر ، ہر حلقے سے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی،  جلسہ گاہ کے اطراف دو تین کلومیٹر تک لوگ بسوں اور گاڑیوں میں بیٹھے تھے، کچھ لوگ دو دو میل پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں جس تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہم سب کو کھانا بھی نہیں دے سکے، جلسہ میں شرکت کیلئے نہ کسی نے موٹر سائیکل مانگی نہ لی ہے۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف واضح ہیں ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا، اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے لیکن نو مئی کا مجرم ٹولہ اس میں شامل نہیں ہوسکتا، عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے یا بات کرنے کو تیار نہیں ہے، وہ پونے چار سال جو کرتا رہا اس کے ساتھ کون بیٹھ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں