جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں آئیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا: پرویز خٹک

جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں آئیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا: پرویز خٹک

بنوں: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، معیشت بھی تباہ کر دی گئی۔

بنوں میں جلسہ سے خطاب کرتے پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی حالت کی وجہ سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ مختلف پارٹیوں نے مختلف نعروں سے عوام کو ورغلایا، 35 سال سے ملک پر لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے حکومت کی۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کیا یہ ملک اس لئے آزاد ہوا تھا کہ یہاں بدامنی اور بے روزگاری ہو، ملک کی معاشی صورت حال کیا ہے، تین ارب ہزار خسارے کا بجٹ بناتے ہیں، جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں لائیں گے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں