پی ایس ایل 10: آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹکراؤ ہوگا

پی ایس ایل 10: آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹکراؤ ہوگا

ملتان: پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن میں آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ رات 8 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے اور چاروں جیتے، اس وقت وہ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ملتان سلطانز کا سفر کچھ مشکل رہا ہے، چار میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی اور تین میں شکست، اس وقت ملتان کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں۔

میچ سے قبل ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلطانز کے نوجوان کھلاڑی یاسر خان نے کہا کہ وہ اس موقع کا کافی وقت سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کپتان محمد رضوان ہر کھلاڑی کو حوصلہ دیتے ہیں اور بیٹنگ کے دوران ہر گیند پر رہنمائی کرتے ہیں۔

یاسر خان نے مزید کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی جیسے باؤلرز کے خلاف خاص تیاری کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں، اور ان کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہر موقع پر بہترین پرفارم کریں۔

مصنف کے بارے میں