پاکستان پر الزامات لگانے کی بھارتی روایت: اس بار بھی ثبوت سے عاری پراپیگنڈ

پاکستان پر الزامات لگانے کی بھارتی روایت: اس بار بھی ثبوت سے عاری پراپیگنڈ

اسلام آباد:بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم چھیڑ دی ہے۔ حالیہ دنوں میں پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا نے پاکستان پر براہ راست الزامات عائد کیے، مگر حقائق اور وقت کے فرق نے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، ہندوستان ٹائمز نے پہلگام حملے کا وقت 3 بجے بتایا، لیکن را سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے 3 بج کر 5 منٹ پر ہی پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ میں کسی حملے کی نہ تو تفتیش ممکن ہے، نہ کوئی ذمہ داری طے کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ بھارت کا ایک اور "فالس فلیگ" آپریشن ہے؟ اور کیا عالمی برادری اب بھی ایسے بے بنیاد دعوؤں کو سنجیدگی سے لے گی؟۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کی ماضی کی روش رہی ہے کہ وہ داخلی ناکامیوں یا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو قربانی کا بکرا بناتے ہیں۔