عالمی رہنما کابل سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، وزیر خارجہ

عالمی رہنما کابل سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، وزیر خارجہ
کیپشن: عالمی رہنما کابل سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی رہنما کابل سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں کیونکہ ہم نے غیر ملکی سفارتکاروں، صحافیوں کو کابل سے بحفاظت نکالا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 48 گھنٹے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ ہوا جبکہ سویڈن، بیلجیئم، ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی بات ہوئی اور اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ سے افغان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سےافغان صورتحال پر بات ہوئی اور عالمی رہنما کابل سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں کیونکہ ہم نے غیر ملکی سفارتکاروں، صحافیوں کو کابل سے بحفاظت نکالا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے جبکہ پاکستانی سفیر کابل میں مشکل حالات میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا افغانستان میں پاکستانی ویزا اپلائی کرنیوالوں کو سہولت دی جا رہی ہے اور وزرارت خارجہ میں کابل سے انخلا سے متعلق خصوصی سیل قائم کیا ہے اور کابل ایئر پورٹ پر ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ کابل میں صورتحال معمول پر آ چکی ہے۔