وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ  کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج جاری

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ  کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج جاری
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ  کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج جاری کر دیا گیا۔  رواں برس بارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد جبکہ گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 61.82 فیصد رہا ہے۔ 

رواں برس انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 میں  تمام پوزیشنز طالبات کے نام رہیں۔ 

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کے حوالے سے وفاقی تعلیمی بورڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔  نگران وزیر تعلیم  مدد علی سندھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

 نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے تمام کامیاب  طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجود چیلنجز سے صرف حصول تعلیم سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مختصر وقت ہے لیکن ہم اپنی کوشش کریں گے۔


 چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر خان نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ  گزشتہ دو سال سے ای مارکنگ سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے۔اگلے سال سے فیڈرل بورڈ نے پاسنگ پرسنٹیج 40 فیصد مقرر کر دی ہے۔


نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ 

ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امیدوار یہاں https://www.fbise.edu.pk/ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں