پوپ فرانسس کی طبعیت مزید بگڑ گئی ،سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا

پوپ فرانسس کی طبعیت مزید بگڑ گئی ،سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا

ویٹی کن سٹی:  کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں مزید بگاڑ آ گیا ہے۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ چکی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔

ویٹی کن نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو پیچیدہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہوئے ایک کرسی پر بیٹھ کر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔

رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر پوپ فرانسس نے 12 سالہ دور میں متعدد بار ہسپتال کا رخ کیا ہے۔ مارچ 2023 میں بھی انہوں نے ایک ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پوپ فرانسس کی صحت کے حوالے سے دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں