پاکستان میں عالمی وبا کے جان لیوا وار جاری، مزید 43 افراد انتقال کر گئے

Pandemic, Pakistan, NCOC, Zaheer Abbas, Lords Cricket Ground

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے جان لیوا وار جاری ، ملک بھر میں مزید 43 افراد انتقال کر گئے ، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 927 کیسز رپورٹ ، 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں وبا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ، ایشین ڈان بریڈمین ظہیر عباس نے ویکسین لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں لگوائی۔

پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 21 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ، 9 کروڑ 87 لاکھ 36 ہزار سے زائد متاثر ، امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 886 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ادھر امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران سیکیورٹی پر مامور نیشنل گارڈز پر عالمی وبا کا حملہ ہو گیا ، امریکی میڈیا کے مطابق 100 نیشنل گارڈز میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔