" نگران وزیراعظم ، آپ پر معاہدہ ہو سکتا ہے"، اللہ کو پتہ ہے  جس کو ذمہ داری ملے،  لیکن الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم ہونی چاہیے،تاکہ قوم کے تین ماہ ضائع نہ ہوں:وزیر خزانہ اسحاق ڈار

 

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہےکہ  کسی بھی عہدے کے پیچھے آپ کو خود بھاگنا نہیں چاہیے یا اس کے لیے لابنگ نہیں کرنی چاہیے۔
ا نہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال  کہ خبریں چل رہی ہیں کہ اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم بننے جارہے ہیں پر اسحاق ڈار نےکہاکہ میں نے بھی یہ خبر آج ہی دیکھی ہے۔  بطور مسلمان میرا یہ ماننا ہے کہ کسی بھی عہدے کے پیچھے آپ کو خود بھاگنا نہیں چاہیے یا اس کے لیے لابنگ نہیں کرنی چاہیے۔


وزیر خزانہ اسحٰاق ڈار نے کہا میں جو کچھ کر سکا ہوں کیا ہے، ماضی بھی میں کیا ہے، پانچویں بار اللہ نے یہ ذمہ داری دی   جو میں نبھا رہا ہوں ۔ میں سینیٹ میں قائد ایوان بھی ہوں وہ بھی ذمہ داری نبھا رہا ہوں، اس لیے اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا اور اس کا بھی ایک طریقہ کار ہے۔


میزبان کی طرف سے پوچھے گئے اس سوال پر کہ سینیئر سیاستدان، ماہر معیشت اور ٹینکوریٹ کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے تو آپ پر معاہدہ ہو سکتا ہے، اس پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کو پتہ ہے لیکن جو بھی جس کو ذمہ داری ملے، میں سمجھتا ہوں کہ قوم کے تین ماہ صرف ڈے ٹو ڈے کے لیے مناسب نہیں ہیں، ماضی کا ہمارا تجربہ اتنا اچھا نہیں رہا۔الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم ہونی چاہیے تاکہ قوم کے تین ماہ ضائع نہ ہوں۔