علی جہانگیر صدیقی نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

علی جہانگیر صدیقی نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں
کیپشن: امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد علی جہانگیر صدیقی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر سکیں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ڈونلڈر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ انہوں نے سفارتی اسناد وائٹ ہاوس آمد کے موقع پر پیش کیں۔

اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

 مزید پڑھیں: صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی، بلاول، بختاور اور آصفہ کی شرکت

جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالا۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں