ایف اے ٹی ایف کے فیصلہ کن اجلاس سے قبل وزارت خزانہ کا اعلامیہ جاری 

FATF Pakistan,Pakistan Grey List

اسلام آباد :وزا رت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ جا ری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دو سال میں ایکشن پلان پر موثر اور تیز تر عملدر آمد کیا ہے ،اس سارے معاملے میں فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کیلئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے ۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ایکشن پلان پر عملدرآمد  کیلئےفرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے ،فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کیلئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی  تعاون فراہم کیا ہے،پاکستان نے  ایف اے ٹی ایف ایکشن  پلان پر عملدرآمد کیلئے  اعلیٰ سیاسی سطح کی یقین  دہانی کروا دی ہے ۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے پاکستان  کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے، پاکستان نے  گزشتہ 2سال میں ایکشن پلان پر مؤثر اور تیز تر عملدرآمد  کیا ہے ،اعلامیہ میںکہا گیا میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں سے اجتناب کرے،قیاس آرائیوں پر مبنی   خبروں سےعالمی  تعاون  کو نقصان پہنچ سکتا ہے،پاکستان سے متعلق فیٹف فیصلہ  25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا ۔