عمران خان نہ جہانگیر ترین، پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا اشارہ مل گیا

عمران خان نہ جہانگیر ترین، پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا اشارہ مل گیا

اسلام آباد: پرویز خٹک پی ٹی آئی  کے خلاف کھچڑی پکارہے ہیں اور ان کے پی ٹی آئی اراکین سے رابطے ہیں یا نہیں۔ اس بارے میں سینئر جرنلسٹ سلیم صافی نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  پرویز خٹک پی ٹی آئی کے خلاف کیا کھچڑی پکارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے خلاف پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کو پارٹی چھوڑنے کی ترغیب دینے اور رابطے کرنے کی وجہ سے شوکاز جاری کیا ہے۔

سلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  پرویز خٹک کے بارے میں کہا یہی جارہا ہےکہ وہ نئی پارٹی بنائیں گے اس وجہ سے وہ اپنی سابق پارٹی کے لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں کیونکہ ان  کو  بھی اپنی  پارٹی میں چہروں کی تلاش ہے۔ تاہم اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہےکہ ان کی پارٹی میں کون کون شامل ہوگا کیونکہ پرویز خٹک جہانگیر ترین کی آفر کوپہلے ہی کسی حد تک پس پشت ڈال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین نے پرویز خٹک سے رابطہ کرتے ہوئے ان کو اپنی پارٹی میں باقاعدہ عہدے کی آفر کی تھی لیکن خٹک نے اس کو مسترد کردیا تھا۔  پرویز خٹک اگر پارٹی بنا تے ہیں تو یہ پارٹی کے پی کی سیاست میں کیا اثرات ڈالے گی اس کے بارے میں تو کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کہ اس کا ملک کی سیاست پر اثر کیا ہوگا۔ تاہم اس وقت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کی وجہ سے ملک میں خاصی ہلچل ہے اور جہانگیر ترین اور علیم خان سیاست کی بساط پر جوڑ توڑ کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں