شمالی اٹلی کے خوبصورت قصبے میں بسنے پر لاکھوں یورو کی پیشکش

شمالی اٹلی کے خوبصورت قصبے میں بسنے پر لاکھوں یورو کی پیشکش

روم: شمالی اٹلی کے خطے ترینتینو میں منتقل ہونے والے افراد کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ 33 قصبوں میں شروع کیا جا رہا ہے، جہاں بسنے والوں کو 80 ہزار یورو بطور معاوضہ اور 20 ہزار یورو گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے دیے جائیں گے۔

شریک ہونے کے لیے 45 سال سے کم عمر اور بیرون ملک یا اٹلی کے دیگر علاقوں کے باشندے ہونا ضروری ہے۔ تاہم، کم از کم 10 سال تک وہاں رہائش لازمی ہوگی، ورنہ رقم واپس کرنا ہوگی۔

حکومت کا مقصد ان قصبوں میں آبادی بڑھانا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔