وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مرحوم ایرانی صدر کی تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مرحوم ایرانی صدر کی تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

تہران: تہران میں  اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مرحوم ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ 

وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر عزت مآب امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے آذربائجان کے وزیر اعظم عزت مآب علی اسدوو کی ملاقات کی، پاکستان اور آزر بائیجان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت  کی۔وزیراعظم نے باکو میں ہونے والی انتیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کی کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ 


وزیر اعظم اور قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر  امور پر بات چیت ہوئی۔ 


وزیر اعظم کی ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی ہویئں،  ملاقاتوں میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر  امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے  ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو دورہء پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ 
وزیراعظم کی ایران کی ایکسپیدئینسی ڈسکریمینت کونسل کے رکن جناب احمدی نژاد سے بھی ملاقات