رینٹل پاور کیس: ملزمان کی غیر حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

رینٹل پاور کیس: ملزمان کی غیر حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف و دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران عدالت نےملزمان کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کردیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد  میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر خواجہ منظور، وکیل صفائی ارشدتبریز احتساب عدالت پیش ہوئے۔ 


وکیل ارشدتبریز  نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کی جانب سے درخواست استثنا دائر کروں گا۔

جس پر احتساب عدالت  نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزمان کہاں ہیں؟ وکیل نہ ملزمان پیش ہوئے؟ گواہ پیش ہوا ہے تو ملزمان یا وکیل کو بھی پیش ہونا چاہیے۔غیرحاضر ملزمان کی ضمانتیں خارج کردوں گا، جیل میں ڈال دوں گا، ملزمان کے وکلاء کے آنے کا تھوڑا سا انتظار کرلیتے ہیں۔


احتساب عدالت نے ملزمان کی لسٹ طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر وقفہ کردیا

مصنف کے بارے میں