پیمرا کا عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیمرا کا عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پیمرا کی جانب سے  عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں پیمرا کا نوٹفکیشن چیلنج کیا گیا ہے.

درخواست میں پیمرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور  نشاندہی کی گئی کہ پیمرا کا 21مئی کو جاری کیا جس کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی کارروائی پر پابندی لگائی گئی ہے.

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے اور اسی بنیاد پر کوئی ایسا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا جو آئین کی منشا کےخلاف ہو.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے. درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلہ تک پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے.

مصنف کے بارے میں