کرغزستان میں پھنسے 205سندھ کے طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی

کرغزستان میں پھنسے 205سندھ کے طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی: کرغزستان کے شہر بشکیک سے 205 طلبا کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ پر طلبا کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے طلبا کی واپسی کاانتظام کیا، کوشش ہے کہ مزید طلبا کے واپسی کے لئے خصوصی پرواز کرغزستان بھیجی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنے والے طلبہ میں  سے 99 کا تعلق کراچی ہے، حکومت سندھ بچوں کے والدین اور کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں تھی مزید 180 طالبعلم کرغزستان میں ہیں جن میں 6 زخمی  بھی شامل ہیں 
کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے لیے خصوصی فلائٹ بھیجیں۔

واپس آنے والوں میں حیدرآباد ، خیرپور، نوشہرو فیروز ، سکھر ، نواب شاہ ، بدین، اور دادو سمیت دیگر شہروں کے طلبہ شامل ہیں۔ وطن واپسی پر طلبہ نے اطمنان کا  اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں