وزیراعلی پنجاب   نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی

وزیراعلی پنجاب   نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی

لاہور:وزیراعلی پنجاب   نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقررکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ دور دراز علاقوں سے مریض شفٹ کرنےکے لیے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

اس موقع پر مریم نواز نے طلبہ کے لیے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنےکی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹی کےطلبہ و طالبات کو ہارٹ اٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائےگی۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

مصنف کے بارے میں