ایکس میں ایک اور اہم تبدیلی کافیصلہ

 ایکس میں ایک اور اہم تبدیلی کافیصلہ

کیلیفورنیا: ایکس میں ایک اور اہم تبدیلی کافیصلہ کیاگیاہے ۔ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر کا نیا نام) میں ایک اور تبدیلی کی جا رہی ہے۔ایکس میں پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔
پبلک لائیکس سے مراد صارف کے پروفائل پیج میں موجود وہ سیکشن ہے جس میں ان تمام پوسٹس کا ریکارڈ ہوتا ہے جو آپ نے لائیک کی ہوتی ہیں۔
ایکس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں پبلک لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے  بہت جلد صارفین کسی پریشانی کے بغیر اپنے پسندیدہ مواد کو لائیک کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ  ایکس کی جانب سے پہلے ہی پریمیئم صارفین کو پبلک لائیکس چھپانے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے مگر اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ نئی تبدیلی ایلون مسک کے اس تصور سے مطابقت رکھتی ہے جس کے تحت وہ ایکس میں لائیکس کے آپشن کو ہی ختم کر دینا چاہتے ہیں۔فی الحال ایکس میں لائیک کاؤنٹ اور ریپلائیز کی تعداد کو پرائیویٹ نہیں کیا جا رہا۔

مصنف کے بارے میں