سکیورٹی گارڈ کی قسمت کھل گئی،آئی فون15 جیت لیا

سکیورٹی گارڈ کی قسمت کھل گئی،آئی فون15 جیت لیا

ریاض: سکیورٹی گارڈ کی قسمت کھل گئی، اس نے آئی فون 15 جیت لیا۔ امارات کے سکیورٹی گارڈ کو  آئی فون15   پلاسٹک بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔  دپیش چمپلاگین نامی سکیورٹی گارڈ  جس کاتعلق نیپال سے بتایاجاتا ہے  اس نے  لگ بھگ 16 سو  پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کیا تھا۔  اس وجہ سے اس کو آئی فون  کا نیا ماڈل ملا۔ رینی نامی ٹیکنالوجی کمپنی نے دپیش کے کام کی جگہ پر سمارٹ بن رکھا تھا تاکہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ا س میں ڈالا جاسکے۔

 اس بارے میں دپیش کاکہنا تھاکہ مجھے یہ  اچھا نہیں لگتا تھاکہ  لوگ پلاسٹک کی بوتلوں کو استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں، اس طرح سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ میں ان بوتلوں کو سمارٹ بن میں  پھینک دیتا تھا۔

مجھے کبھی یہ اچھانہیں لگتا کہ لوگ کس طرح پلاسٹک کو اس بات پر غور کیے بغیر پھینک دیتے ہیں کہ یہ ماحول کو کیسے نقصان پہنچاتا ہے۔میں نے بوتلوں کو اکٹھا کرنا اور ری سائیکل کرنا شروع کیا۔

 میں  اپنے آئی فون 8 کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن  میرے وسائل کم  تھے تاہم اب میرے پاس جدید ترین ماڈل ہے۔میں بوتلوں کی ری سائیکلنگ جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ ٹیک کمپنی رینی نےپورے  امارات میں 1,000 سے زیادہ سمارٹ ڈبے نصب کیے ہیں

مصنف کے بارے میں