ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: زر مبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق   گزشتہ ہفتہ ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب کمی کے بعد 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں ، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

مصنف کے بارے میں