یو اے ای سے دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت

یو اے ای سے دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں محکمہ سیاحت و ثقافت سے وابستہ ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کو یہ ہیرا شہر سے 100 کلو میٹر دور مروح جزیرے میں کھدائیوں کے دوران ملا۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ یہ 7600 سے 7800 سال پرانا ہوسکتا ہے۔

ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ مروح جزیرے پر کھدائیوں کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو ایک قدیم ترین ہیرا ملا۔ اس جزیرے پر کھدائیوں کا سلسلہ 1992 کو شروع ہوا تھا۔ یہاں پر کھدائیوں کے دوران جس پتھر کے دور کے گھروں کے ڈھانچے اور دیگر قدیم ترین باقیات ملی ہیں۔ یہ باقیات امارات کی ماقبل تاریخ، معاشی، ثقافتی اور تہذیبی وجود کی عکاسی کرتی ہیں۔

موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لوگ پتھر کے دور اور ماقبل تاریخ سے ہی موتیوں کی تجارت کرتے تھے۔ جہاں یہ ایک قیمتی عنصر تھا۔ آج سے ہزاروں سال قبل بھی ہیرے جواہرات کو اس خطے کے لوگ زیورات کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس ہیرے کو چند آیام بعد '10 ہزار سال قبل کی عیش وعشرت' کے عنوان سے منعقدہ ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا۔