عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

 سنگا پور: روس اور  یوکرائن کے تنازعے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، فی بیرل قیمت  100 ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔

  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت آٹھ  سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت میں لگ بھگ 8 ڈالر فی بیرل اضافہ ہو چکا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد  پاکستان میں بھی  پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا کے چیئرمین نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 



مصنف کے بارے میں