پنجاب کے بعد سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے بھی حلف اٹھا لیے

پنجاب کے بعد سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے بھی حلف اٹھا لیے

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہو گیا۔ 

سندھ اسمبلی  کے پہلے اجلاس میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے والے ارکان نے  آج  کے اجلاس میں حلف اٹھا لئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نومنتخب اراکین سے حلف لیے۔

سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے رکن محمد بخش مہر نے انگریزی زبان میں سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں نو منتخب ایوان کے پہلے اجلاس کی صدارت سپیکر آغا سراج درانی نے کیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اسمبلی میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔  ارکان کی حلف برداری کے بعد سپیکر کی جانب سے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔


مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملنے اور چار آزاد امیدواروں کے شامل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ایم کیوایم کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 36 تک پہنچ گئی، ایوان میں جی ڈی اے کی 3 سیٹیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی دو اور اقلیتوں کی ایک مخصوص سیٹ پر نوٹیفکیشن روک لیا، سندھ اسمبلی میں تیسرا بڑا گروپ ان اراکین پر مشتمل ہے جنہوں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کر کے الیکشن کمیشن کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی درخواست دی ہوئی ہے۔

جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ نے   کراچی ریڈ وزن میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ  کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سکیورٹی خدشات کے باعث آرٹ کونسل سے پریس کلب جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیئے گئے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اسپیکر سید اویس شاہ ہونگے، جبکہ نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔


 

مصنف کے بارے میں