طالب علم کالج پہنچنے کے لیے روزانہ 2 گھنٹے کی فلائٹ لینے پر مجبور

طالب علم کالج پہنچنے کے لیے روزانہ 2 گھنٹے کی فلائٹ لینے پر مجبور

وینکوور : کیلگری سے تعلق رکھنے والے کینیڈین طالب علم نے گھر سے اسکول تک فاصلہ طے کرنے کے لیے فضائی سفر  پر نمجبور ہو گیا۔

ٹم چین ہفتے میں دو بار کیلگری سے وینکوور کے لیے اڑان بھرتا ہے اور تقریباً $150 فی راؤنڈ ٹرپ فلائٹ خرچ کرتا ہے، جس کا حساب تقریباً $1200 فی مہینہ ہوتا ہے (2 لاکھ 48 ہزار 346 روپے)۔

 دو بار فضائی سفر کرکے گھر سے 670 کلومیٹر دور وینکوور کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے اسکول آف اکنامکس میںکلاس میں شرکت کرتا ہے۔

ٹم چین کے لیے وینکوور میں اپارٹمنٹ کرائے پر لینا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں ایک کمرے کا اپارٹمنٹ بھی ڈھائی ہزار ڈالر تک کے ماہانہ کرائے پر دستیاب ہے۔

کیلگری سے وینکوور تک کی پرواز 111 ڈالر کی ہے۔ مہینے بھر میں فضائی سفر کی مد میں ٹم چین کو 890 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔ وینکوور میں رہنے کی قیمت سے یہ رقم کہیں کم ہے۔

 جنوری کے دوران ٹم نے سات بار ریٹرن سفر کیا۔

وینکوور میںرہنے کی قیمت اور گھر کے کرائے غیر معمولی ہے جس کے باعث مقامی باشندوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں