خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی، صوبہ بھر میں انسدا پولیو مہم چلانے کا اعلان

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی، صوبہ بھر میں انسدا پولیو مہم چلانے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی پر صوبہ بھر میں دو  مرحلوں میں انسدا پولیو مہم چلانے کا اعلان کر دیا

 ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی مسائل کے باعث مہم دو مراحل میں چلائی جائےگی۔ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ڈی آئی خان میں 25 فروری سے مہم شروع ہوگی

دوسرے مرحلے میں صوبے کے باقی تمام اضلاع میں 3مارچ سے مہم چلائی جائےگی۔ 

  7روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طورپر 72لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس مقصد کےلئے 60ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

سکیورٹی خدشات کے باعث مہم چلانے میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں