کراچی میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم

کراچی میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم

کراچی : کراچی میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مختلف جماعتوں کے احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی نے  دھرنا دیا۔

شارع فیصل کے نرسری اسٹاپ پر جے یو آئی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کچھ گھنٹے پہلے بھی نرسری کے مقام پر پولیس نے جے یو آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔

 
کراچی پولیس نے فوارہ چوک سے آرٹس کونسل اور گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند کر دیے ہیں، فوارہ چوک بند ہونے سے شام میں دفاتر سے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور شارع فیصل کے متبادل راستوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

  کراچی پولیس کا مظاہرین کو سندھ اسمبلی پہنچنے سے روکنے کا پلان شہریوں کے لیئے عذاب بنا رہا تھا، کارساز کے مقام پر شارع فیصل کی بندش سے شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں