آئی ایم ایف موجودہ  قرض پروگرام  پرمذاکرات نئی منتخب  حکومت سے کرے گا

 آئی ایم ایف موجودہ  قرض پروگرام  پرمذاکرات نئی منتخب  حکومت سے کرے گا

اسلام آباد: آئی ایم ایف موجودہ  قرض پروگرام  پرمزید بات  چیت 8 فروری کےعام انتخابات کے بعد  نئی منتخب  حکومت سے کرے گا۔


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نئی منتخب  حکومت سے مذاکرات  کرے گا، موجودہ  قرض پروگرام  پرمزید بات  چیت نئی منتخب  حکومت سے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنا دوسرا جائزہ مشن 8 فروری کے الیکشن کےبعد پاکستان بھیجے گا،  آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر پروگرام  میں پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض  دے چکا ہےتاہم دوسرے جائزے کیلئے شیڈول  کی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کے ساتھ ہوگی۔

واضح رہے کہ موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہورہا ہے، اور پاکستان  میں نئی  حکومت فروری کے آخر تک  حکومتی کنٹرول سنبھال لے گی۔

مصنف کے بارے میں