کرتارپور راہداری سے خطے میں امن، بھائی چارے اور غربت کے خاتمے کے لیے جو فائدہ اٹھایا جانا چاہیے تھا وہ ابھی مکمل طور پر حاصل نہیں ہوسکا: نوجوت سنگھ سدھو

 کرتارپور راہداری سے خطے میں امن، بھائی چارے اور غربت کے خاتمے کے لیے جو فائدہ اٹھایا جانا چاہیے تھا وہ ابھی مکمل طور پر حاصل نہیں ہوسکا: نوجوت سنگھ سدھو

لاہور:بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری سے خطے میں امن، بھائی چارے اور غربت کے خاتمے کے لیے جو فائدہ اٹھایا جانا چاہیے تھا وہ ابھی مکمل طور پر حاصل نہیں ہوسکا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری سے خطے میں امن، بھائی چارے اور غربت کے خاتمے کے لیے جو فائدہ اٹھایا جانا چاہیے تھا وہ ابھی مکمل طور پر حاصل نہیں ہوسکا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو  کرتارپور راہداری کے راستے گورودوارہ سری دربار صاحب پہنچے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور بھارت کا مابین تجارت کا حجم صرف دو بلین ڈالر تک پہنچ سکا تھا جسے 37 بلین ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے مابین امن ہوگا تو تجارت ہوگی، تجارت ہوگی تو خوشحالی آئے گی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین بداعتمادی کے تالے کھولنے کی ضرورت ہے، بارڈر کے دونوں جانب بسنے والوں کی زبان، رہن سہن ایک ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہماری تو گالیاں بھی ایک جیسی ہیں۔

مصنف کے بارے میں